بھارتی جیل میں قید سکھ کی نو منتخب برطانوی وزیرِ اعظم سے مدد کی اپیل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارت کی جیل میں قید اسکاٹش سکھ جگتار سنگھ نے نو منتخب برطانوی وزیرِاعظم لز ٹرس سے مدد کی اپیل کردی۔جگتار سنگھ کا ہاتھ سے لکھا خط انسانی حقوق کی تنظیم ری پریو (Reprieve) نے لز ٹرس کے نام جاری کیا۔بھارت کی جانب سے جگتار سنگھ پر قتل کی سازش اور خالصتان تحریک کا حصہ ہونے کا الزام ہے، وہ تقریباً 5 برس سے بغیر مقدمے کے بھارت کی جیل میں قید ہیں۔برطانوی حکومت اس سے قبل کہہ چکی ہے کہ وہ اس معاملے کو بھارت کے ساتھ اٹھاتی رہتی ہے۔لز ٹرس کو مبارکباد دیتے ہوئے جگتار سنگھ نے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پیشرو کی نسبت زیادہ ہمت کے ساتھ یہ کیس اٹھائیں اور امید کی کہ برطانیہ، بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کے عوض اُن کی آزادی کا سودا نہیں کرے گا۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر