اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی صحافی کے قتل میں ملوث فوجی کو سزا کی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل میں ملوث فوجی اہلکارکو سزا کی تجویز مستردکر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم یائر لیپڈ کاکہنا ہے کہ بیرونی تعریف کے لیے اپنے اہلکار پر مقدمہ چلانےکی اجازت نہیں دوں گا۔یائر لیپڈ کا کہنا تھا کہ ہمیں صورتحال سے نمٹنے کے قواعد پرکوئی ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ غیر ارادی طور پر فائرنگ کا نشانہ بنیں: امریکایاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ شیریں ابو عاقلہ حادثاتی طور اسرائیلی فوجی کی گولی کا نشانہ بنیں، جس پر امریکا نے اسرائیل سے شیریں کےقتل کی ذمےداروں پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔واضح رہےکہ الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ 11مئی کو مغربی کنارے پر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام د ہی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنیں اور جاں بحق ہوگئیں۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر