وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا تین روزہ دورہ ء متحدہ عرب امارات مکمل

دوبئی(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا تین روزہ دورہ ء متحدہ عرب امارات کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچا ۔وزیر خارجہ نے اپنے دورہ کے ابتدائی حصے میں پاکستان بزنس کونسل دوبئی کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی۔وزیر خارجہ نے دبئی میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی کو حکومت پاکستان کی معاشی سفارت کاری سے متعلقہ حکمت عملی اور اس کے مثبت ثمرات سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے” دبئی ایکسپو 2020″ میں قائم “پاکستان پویلین “کا دورہ کیا اور اکتوبر 2021 سے شروع ہونیوالی اس ایکسپو میں پاکستان کی جانب سے بھرپور شرکت کا عندیہ دیا۔ وزیر خارجہ نے دوبئی میں واقع پاکستانی قونصل خانے کا دورہ کیا اور وہاں مدعو مقامی و بین الاقوامی پریس نمائندگان سے خطاب کیا۔وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے دورے کے اغراض و مقاصد، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین فروغ پاتے تعلقات پر سیر حاصل گفتگو کی ۔وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی اور مختلف شعبہ جات میں پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے دورہ ء متحدہ عرب امارات کے دوسرے مرحلے میں ابوظہبی میں یو اے ای کے وزیر رواداری و کمشنر جنرل ایکسپو 2020 ،جناب شیخ نہیان بن مبارک النہیان، وزیر مملکت برائے خارجہ امور جناب احمد علی الصایغ اور اپنے اماراتی ہم منصب جناب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سمیت اہم قیادت سے ملاقاتیں کیں ان ملاقاتوں میں، باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت اور تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ نے اماراتی قیادت کو ” ویزا کے حصول میں حائل مشکلات اور پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں جلد حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دہانیوں سے موجود دیرینہ برادرانہ تعلقات، وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا کہ یو اے ای نے، جذبہ ء خیر سگالی کے تحت، پاکستان کو دی گئی دو ارب ڈالر، امدادی قرض کی ادائیگی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے ان اقدامات اور بھر پور میزبانی پر، اماراتی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ ، پاکستان اور یو ای کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے اہم اور سودمند ثابت ہو گا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر