بھارتی صحافی کا کارتک آریان کو ہمایوں سعید جیسا ہیرو بننے کا مشورہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز):بالی وڈ کے سپر اسٹار اور ایک کے بعد ایک ہٹ فلمیں دینے والے کارتک آریان کو بھارتی صحافی نے ہمایوں سعید جیسا کردار اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔حال ہی میں اعلان کیا گیا ہے کہ بالی وڈ کی مقبول فلم ‘عاشقی’ کا تیسرا سیکوئل آنے جارہا ہے جس میں مرکزی کردار کارتک آریان نبھائیں گے، اداکار سمیت فلم کے ڈائریکٹر موہت سوری نے بھی فلم کی پہلی جھلک انسٹاگرام پر شیئر کی۔اس حوالے سے معروف بھارتی صحافی اور فلمی ناقد روہت جیسوال نے تبصرہ کیا۔انہوں نےٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ‘میں چاہتا ہوں کارتک عاشقی 3 میں کبیر سنگھ (شاہد کپور) جیسا کردار اپنائیں لیکن وہ کردار دل شکستہ ہونا چاہیے جو کہ گہرے غم میں ہے ناکہ کبیر سنگھ کی طرح جارحانہ ‘۔روہت جیسوال نے مزید لکھا ‘کارتک کو ایسا کردار بھی اپنانا چاہیے جو عاشق تو ہو لیکن بدلہ نہ لینا چاہتا ہو، جیسا ہمایوں سعید نے میرے پاس تم ہو ڈرامے میں نبھایا تھا’۔واضح رہے کہ فلم عاشقی 1990 میں ریلیز کی گئی تھی جس کے بعد عاشقی 2 کو 2013 میں ریلیز کیا گیا جس میں اداکارہ شردھا کپور نے ڈیبیو کیا تھا اور ان کا ساتھ اداکار ادیتیا رائے کپور نے نبھایا تھا۔

 

 



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر