سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جاں بحق

لاہور(نیشنل ٹائمز )سابق آئی جی خیبرپختون خوا ناصر درانی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹرافتخار کے مطابق ناصر درانی گزشتہ 10 دن سے میوہسپتال میں زیر علاج تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ناصردرانی کو پھیپھڑوں میں انفیکشن اور سانس میں دشواری کا سامنا تھا۔یاد رہے کہ ناصردرانی خیبرپختونخوا پولیس سربراہ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔انہوں نے صوبائی پولیس کو غیرسیاسی بنانے اور اس میں اصلاحات لانے میں کامیابی حاصل کی تھی جس کی وجہ سے انہیں پنجاب پولیس میں بہتری لانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ناصر درانی کو صوبائی محکمہ داخلہ کے مشیر اور وزیراعلیٰ کے خصوصی معاون کا عہدہ سنبھالنے کی پیش کش بھی ہوئی تھی لیکن انہوں نے سیاسی عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی تھی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر