عاصم اظہر کا بھارتی شائقینِ کرکٹ کیلئے ایک اہم پیغام

عاصم اظہر کا بھارتی شائقینِ کرکٹ کیلئے ایک اہم پیغاماسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معروف پاکستانی اداکار و گلوکار عاصم اظہر کا پاک بھارت ہائی والٹیج مقابلے میں پاکستان کی کامیابی کے بعد بھارتی شائقینِ کرکٹ کو ایک اہم پیغام دیا ہے۔عاصم اظہر نے بھارتی شائقین کرکٹ کو کامیابی پر عاجزی کا مظاہرہ کرنے کا پیغام دیا ہے کیونکہ ایشیا کپ 2022ء کے 28 اگست کو ہونے والے میچ میں پاکستان کے بھارت سے میچ ہارنے کے بعد سوشل میڈیا پر اکثر بھارتی صارفین غرور و تکبر کا مظاہرہ کرتے نظر آرہے تھے۔گلوکار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر قومی کرکٹ ٹیم کی تعریف کی ہے۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہماری نوجوان ٹیم نےکیا زبردست کرکٹ کھیلی، بھارت کے برتری حاصل کرنے کے بعد ہمارے بولرز کی میچ میں کیاشاندار واپسی ہوئی‘۔اُنہوں نے رضوان اور نواز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’رضوان، نواز اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے زبردست انداز سے ہدف حاصل کیا‘۔عاصم اظہر نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یہ پاکستان کرکٹ کا نیا دور ہے۔قومی ٹیم نے اس میچ کے دوران ٹی 20 فارمیٹ میں بھارت کےخلاف سب سے بڑے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا‘۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر