امریکی وفدکا دورہ پاکستان، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی امداد جاری رکھنے کا عزم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی امداد جاری رکھیں گے۔ دورہ پاکستان پر آئی امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں جہاں انہوں نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ملاقات کے حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کی شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گيا۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا سے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاک امریکا تعمیری روابط خطے میں امن اور ترقی کو فروغ دیں گے۔اس دوران امریکی وفد نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی امداد جاری رکھیں گے۔ امریکی کانگریس رکن شیلا جیکسن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔



  تازہ ترین   
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر