آٹو پائلٹ پر لگا نجی طیارہ بحیرۂ بالٹک میں گر کر تباہ، پائلٹس کہاں گئے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسپین کے شہر جیریز سے جرمنی کے لیے اڑان بھرنے والا نجی سیسنا طیارہ منزل کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے دگنے فاصلے کا سفر طے کرتے ہوئے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 2 پائلٹس سمیت 4 افراد کے ہلاک ہو جانے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ڈنمارک کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ وہ اڑان کے دوران طیارے کے کاک پٹ میں موجود کسی شخص کی شناخت نہیں کر سکے۔رجسٹریشن نمبر OE-FGR کے حامل سیسنا 551 نجی طیارے نے یو ٹی سی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 57 منٹ پر اسپین کے شہر جیریز سے جرمنی کے شہر کولون کے لیے اڑان بھری۔طیارہ لگ بھگ پونے 3 گھنٹے کی پرواز کرتے ہوئے جب اپنی منزل کولون پہنچا تو تقریباً 36 ہزار فٹ کی بلندی اور 685 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر تھا۔ایوی ایشن ماہرین کے مطابق طیارہ آٹو پائلٹ موڈ پر تھا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق منزل کے قریب پہنچنے اور لینڈنگ کی تیاری نہ کرنے پر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے پائلٹس سے مسلسل رابطہ کیا گیا مگر کسی نے بھی ٹریفک کنٹرول کو جواب نہ دیا۔پائلٹس کے ساتھ نہ جانے کیا ہوا کہ وہ طیارہ منزل پر نہیں اتار سکے اور جہاز مسلسل پرواز کرتے ہوئے جرمنی کی فضائی حدود سے بھی باہر نکل گیا اور مسلسل 4 گھنٹے 50 منٹ کی پرواز کے بعد لٹویا کی فضائی حدود میں بحیرۂ بالٹک میں بلندی کھونے لگا۔فضائی ماہرین کے مطابق سیسنا 551 طیارہ آٹو پائلٹ پر اس وقت تک اڑتا رہا جب تک کہ اس کا ایندھن ختم نہیں ہو گیا۔ایوی ایشن ماہرین کے مطابق یہ طیارہ لٹوین ساحل کے قریب بحیرۂ بالٹک میں گر کر تباہ ہو گیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر