وزیراعظم نے خاتون اسسٹنٹ کمشنرکیلئے تالیاں کیوں بجائیں ؟

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے بی بی نانی کے دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری کی کارکردگی کی تعریف کی اور سیلاب کے دوران امداد اور بحالی کےکاموں کو سراہا۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری نے سیلاب کے بعد دن رات بحالی کے کاموں کی نگرانی کی اور اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کے لیےکام کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری کی حوصلہ افزائی کے لیے تالیاں بھی بحائیں، اس موقع پر موجود وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور دیگر افسران نے بھی وزیراعظم کا ساتھ دیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محنت کشوں اور مزدوروں نے دن رات کام کرکے 8 گھنٹے میں شاہراہ کو بحال کیا، یہ بڑی بات ہے کہ اتنی بڑی آفت کے بعد قومی جذبے سےکام کیا، بی بی نانی کا پل بہہ جانے سے کوئٹہ سے سکھر تک ٹریفک بالکل بند ہوگئی تھی



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر