فلم ’لائیگر‘ کی ناکامی پر اداکار ڈیوراکُنڈا نے فلمسازوں کو 6 کروڑ دینے کا اعلان کردیا

ممبئی: بھارتی اداکار ڈیورا کُنڈا نے ’لائیگر‘ کی ناکامی پر 6 کروڑ روپے سے زائد رقم فلم سازوں کو دینے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ ’لائیگر‘ فلم سازوں کی توقعات کے مطابق باکس آفس پر نتائج دینے میں ناکام رہی، جس کے باعث فلم سازوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔بھاری بجٹ سے بننے والی فلم ’لائیگر‘ کی ملک بھر میں تشہیر کی گئی، اس کے باوجود فلم لائیگر ایک ہفتے کے دوران، تھیٹروں میں صرف 18 کروڑ روپے کماسکی۔کمرشل بنیادوں پر فلم کی ناکامی کے بعد مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار وجے ڈیوراکُنڈا نے نقصان کو کم کرنے کیلئے فلم سازوں کو 6 کروڑ روپے سے زائد رقم دینے کا اعلان کردیا۔پوری جگنادھ کی ہدایت کاری میں بننے والی ڈرامہ ایکشن فلم ’لائیگر‘ کمزور اسکرین پلے اور اوور پکچرائزیشن کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔فلم میں وجے دیوراکونڈا، اننیا پانڈے، رامیا کرشنن، رونیت رائے اور علی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ فلمسازوں میں پوری جگنادھ، چارمے کور اور کرن جوہر شامل ہیں۔باکسنگ لیجنڈ مائیک ٹائسن بھی مہمان اداکار کے طور پر شامل ہوئے لیکن سامعین نے محسوس کیا کہ یہ غیر ارادی طور پر مضحکہ خیز منظر تھا جسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر