اسرائیلی اور امریکا کے ساتھ کشیدگی پر ایران کے 51 شہروں میں سول ڈیفنس سسٹم نافذ

تہران(نیشنل ٹائمز): ایران نے اپنے 51 شہروں اور قصبوں کو کسی بھی ممکنہ غیر ملکی حملے کو ناکام بنانے کے لیے سول ڈیفنس سسٹم سے لیس کر دیا ہے. ایک سینئر دفاعی اہلکار نے بتایا کہ اسرائیل اور امریکا کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر سول ڈیفنس سسٹم کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔نائب وزیر دفاع جنرل مہدی فراہی کے حوالے سے ایرانی میڈیا نے کہا کہ شہری دفاعی سازوسامان ایران کی مسلح افواج کو ’24 گھنٹے سافٹ ویئر استعمال کرکے خطرات کی شناخت اور نگرانی کرنے کے قابل بناتا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں لڑائیوں کی شکل زیادہ پیچیدہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کی ہائبرڈ شکلیں بشمول سائبر، حیاتیاتی اور تابکار حملوں نے کلاسیکی جنگوں کی جگہ لے لی ہے۔انہوں نے ان ممالک کا نام نہیں لیا جو ایران کو دھمکی دے سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر