سیلاب زدگان کی امداد، وزیر اعظم کا چینی صدر سے اظہار تشکر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کے لیے امداد بھیجنے پر چین کے صدر سے اظہار تشکر کیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ 100 ملین سے امداد بڑھاکر 400 ملین یو آن کرنے پر چینی صدر کے شکر گزار ہیں، چین کی امداد پاک چین منفرد تعلقات کی عکاس ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے سری لنکن صدر رانیل وکرما سنگھے نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے سیلاب سے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔پی ایم ریلیف فنڈ، شہباز شریف کا آڈٹ کرانے کا اعلانوزیراعظم نے متاثرین سے اظہار یکجہتی پر سری لنکا کے صدر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ امدادی کارروائیوں کو مؤثر بنانے کیلیے ریلیف فنڈ قائم کیا گیا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیرون ملک مقیم لوگ ریلیف فنڈ میں عطیہ دے سکتے ہیں، امید ہے سیلاب متاثرین کے لیے اقوام متحدہ کی فلیش اپیل معاون ثابت ہوگی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر