ڈینگی بخار سے بچاؤ کی چند تدابیر جو آپ کے گھر کو محفوظ بنائیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ڈینگی بخار مادہ مچھروں کے کاٹنے سے پھیلنے والی ایک عام بیماری ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں اور پھر سیلابی صورتحال کے باعث اس موذی مرض کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ڈینگی کی سب سے اہم علامت تیز بخار کے ساتھ جسم اور پٹھوں میں درد کا ہونا ہے۔ البتہ زیادہ بیمار ہونے کی صورت میں جسم پر دھبے نمایاں ہوسکتے ہیں اور ساتھ ہی ، خون کے بہنے اور موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔محققین کی جانب سے ڈینگی ویکسین پر کام کیا جارہا ہے مگر تاحال اسے تیار نہیں کیا جاسکا تو جن علاقوں میں یہ بیماری عام ہے وہاں مچھروں سے بچاؤ ہی تحفظ کا بہترین طریقہ ہے اور مچھروں سے بچنے کے لیے بہتر ہے کہ گھر پر ہی رہیں۔لیکن خیال رہے کہ آپ کا گھر مچھروں سے محفوظ ہو۔ اگر آپ بھی کسی ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں یہ بیماریاں عام ہے تو اپنے گھر کو درج ذیل حفاظتی اقدامات اپنا کر ڈینگی سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔1۔ مچھروں کی افزائش کی جگہ صاف کریںڈینگی مچھروں کی افزائش صاف اور جمع شدہ پانی میں ہوتی ہے اس کے علاوہ خالی گملوں، اور کچرے اور کوڑے کے ڈھیر میں بھی مچھر پیدا ہوسکتے ہیں۔ اس سے نجات حاصل کریں ۔پانی کو جمع نہ ہونے دیں اور کچھرے کے ڈس بن کو ڈھانپ کے رکھیں۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر