حکمران ملک کو اس سمت کی طرف لے کر جارہے ہیں جو بہت خطر ناک ہیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشر ف نے کہا ہے کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے بھا ئی بھا ئی کے ساتھ لڑ رہا ہے اور ملک کو اس سمت کی طرف لے کر جارہے ہیں جو بہت خطر ناک ہیں۔ ہم سب جو اسمبلی میں بیٹھے ہیں سب غلامان رسول ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف کا کہناتھا کہ وزیر اعظم ہر آئے دن ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیںمیں پوچھتا ہوں کیا ریاست مدینہ میں ا یسا ہ ہونا چاہئے جو آج ہمارے ملک میں ہو رہا ہے۔ حکومت وقت جو بو رہی ہے اسے وہی کاٹنا پڑا گا، حکومت کو کس اختیار دیا کہ کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدہ کیا جائے، اس معاہدے کو نہ اسمبلی میں لا یاگیا ہے اور نہ میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وزیر اعظم اس ملک کے سامنے دشمنی کررہے ہیں،آپ نے ہر وہ کا م کیا ہے جس سے نفرت پیدا ہو، میں جب اس ملک کا وزیر اعظم تھا جو ڈنمارک میں گستاخانہ خاکے بنائے گئے ، ہم نے تب یوم عشق رسول بنایا کسی پر تشدد نہیں کیا تھا۔ آج اس اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کا ہونا ضروری تھا تاکہ وہ اس حساس مسلئے پر اپنی پالیسی کا اظہار کرتے ۔وزیر اعظم نے ساڑھے چار بجے تقریر کرنی تھی تو یہاں آکر کرتے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیا حکومت اپنے ہوش کھوبیٹھی ہے،ا نہیں سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کرنا ہے،حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں نا کام ہوچکی ہے،آپ نے جو ترجمان رکھے ہیں ان کی گز گزلمبی زبانیں ہیں۔سارا ملک اس وقت افواہوں کی زد میں ہے کسی کو نہیں پتا کہ کیا ہو رہا ہے،آپ سے زیادہ فاشسٹ حکومت کبھی نہیں آئی۔ حکومت آگ سے کھیل رہی ہے یہ بڑا حساس معاملہ ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر