سابق امریکی صدر ٹرمپ کےگھر سے کیا کیا برآمد ہوا؟ تفصیلات عدالت میں جمع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےگھر پر چھاپے کے دوران کئی چیزیں برآمد کی گئیں جن کی تفصیلات عدالت میں جمع کرا دی گئی ہیں۔عدالت میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے ٹاپ سیکرٹ، خالی خفیہ فولڈرز اور کئی دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں، ٹرمپ نے 11 ہزار سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے گھر سے برآمد کی گئیں 18 دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ، 53 پر سیکرٹ اور 31 پرکانفیڈنشل کا لیبل لگا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خدشہ ہے کہ حساس دستاویزات گم گئی ہیں یا انہیں ضائع کر دیا گیا ہے، نیشنل آرکائیوکی ملکیت دستاویزات کو ٹرمپ نے ذاتی قرار دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے دستاویزات غیرجانبدار ثالث کےحوالے کر نے کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔واضح رہے کہ ایف بی آئی نے 8 اگست کو فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لے لی تھیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر