کے پی حکومت کی تیمور جھگڑا کے خط کی حمایت، آئی ایم ایف پیکج سے رقم کی بھی فرمائش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کے آئی ایم ایف کو خط کی حمایت کر دی۔صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا کہ وزیر خزانہ کا خط آئین کے مطابق تھا، آئین کے تحت وفاق کسی صوبے کو سرپلس بجٹ دینے پر مجبور نہیں کر سکتا، پختونخوا حکومت نے ایم او یو سے قبل اور بعد میں وفاق کو اپنی شرائط سے آگاہ کیا تھا۔کامران بنگش نے کہا کہ غیر قانونی طور پر کال ریکارڈ کرکے گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا۔صوبائی وزیر نے آئی ایم ایف سے ملنے والے پیسوں سے حصہ لینے کی فرمائش بھی کر دی اور کہا کہ آئی ایم ایف سے پیکج ملنے کے بعد صوبے سے سوتیلے بھائی والا سلوک ختم کیا جائے۔دوسری جانب وزیر خزانہ کے پی تیمور جھگڑا کے آئی ایم ایف کو خط کے معاملے پر اے این پی نے وزیر خزانہ کو 3 روز میں مستعفی ہونے کا کہا ہے۔اے این پی پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اگر تیمور جھگڑا 3 روز میں مستعفی نہ ہوئے تو وزیر اعلیٰ کے پی ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر