آئس کی 4 کلو یا زائد مقدارپر سزائے موت اورجرمانہ ہوگا: صدر نے بل منظور کرلیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منشیات کنٹرول ترمیمی بل 2022 کی منظوری دے دی۔ترمیمی بل کے مطابق غیرقانونی منشیات کے جرائم پرسزائے موت یاعمرقید ہوگی اور صدرمملکت کی منظوری کے بعد یہ بل منشیات کنٹرول ترمیمی ایکٹ 2022 ہوگیا۔بل کے مطابق سزائیں ہیروئن، مارفین، کوکین اورآئس سمیت دیگرنشہ آور ادویات اور منشیات پر دی جائیں گی۔ہیروئن یا مارفین کی 4 کلوگرام یا زائد مقدارکے جرائم پر20 سال سے زائد قید ہوگی اور جرمانہ 10 لاکھ روپے سے زائد ہوگا۔5 کلویا زائد کوکین کے جرم میں سزائے موت یا20 سال سے زائد قید اور 25 لاکھ جرمانہ ہوگا۔آئس کی4 کلوگرام یا زائد مقدارپرسزائے موت یا 25 لاکھ روپے جرمانہ اورعمرقید ہوگی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر