قہوے کے زیادہ استعمال سے موت واقع ہونے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں، تحقیق

لندن(نیشنل ٹائمز) چائے پانی کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب ہے اور اس کے متعلق وقتاً فوقتاً مختلف مطالعات ہوتے رہتےہیں۔ ایسی ہی ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے روزانہ قہوے کے استعمال سے موت واقع ہونے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔امریکا کے نیشنل اِنسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے کینسر انسٹیٹیوٹ کے مطابق وہ لوگ جو روزانہ دو یا دو سے زیادہ کپ قہوہ پیتے ہیں ان کی موت واقع ہونے کے امکانات (9 فیصد سے 13 فیصد تک) کم ہوجاتے ہیں تاہم اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آیا چائے پینے والے نے اپنی چائے میں دودھ یا چینی ملاتے ہیں یا نہیں یا وہ کتنی گرم چائےپیتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ چائے کے فوائد ان لوگوں میں بھی دیکھے گئے جو کافی بھی پیا کرتے تھے۔اینلس آف اِنٹرنل میڈیسن جرنل میں شائع ہونےوالی تحقیق میں محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج چائے پینے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ قہوہ ایک صحت مند غذا کا حصہ ہوسکتی ہے۔اس سے قبل قہوے کے فوائد پر متعدد مطالعات ہوچکے ہیں لیکن زیادہ تر مطالعات چین یا جاپان جیسے ممالک میں ہوئے ہیں جہاں سبز چائے پینا عام ہے۔ مذکورہ بالا تحقیق برطانیہ میں کی گئی ہے جہاں عام طور پر قہوہ پیا جاتا ہے۔تازہ ترین تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ قہوے کی زیادہ کھپت امراضِ قلب، وقف الدم کا مرض(دل میں خون کی کمی کے باعث ہونے والا مرض) اور فالج کے سبب ہونے والی اموات کےخطرات میں کمی لاتی ہے۔تاہم، ماکی اِنوئی-چوئی کی رہنمائی میں کی جانے والی اس تحقیق میں یہ واضح کیا گیا کہ قہوہ کا کینسر کے امکانات میں کمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔تحقیق میں 40 سے 69 سال کے درمیان 4 لاکھ 98 ہزار 43 مرد اور خواتین نے شرکت کی۔ شرکاء کی تحقیق کے دوران تقریباً 11 برس تک نگرانی کی گئی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر