ارجنٹائن میں پُراسرار وبا نے ڈیرے ڈال دیئے؛ ماہرین بھی پریشان

بیونس آئرس(نیشنل ٹائمز): ارجنٹائن میں ایک پُراسرار وبا نے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں اب تک 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 61 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن کے صوبے تُوکُومان میں پُراسرار بیماری نے ڈیرے ڈال دیئے تھے۔ بیماری کی علامات نمونیہ سے ملتی ہیں۔ مریضوں کو تیز بخار، قے اور اسہال کی شکایت ہوتی ہے اور وہ نمونیہ کی دوا بھی زیادہ کارگر ثابت نہیں ہو پارہی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مریضوں میں علامات کو دیکھتے ہوئے ابتدائی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ یہ نمونیہ کی ایک قسم ہوسکتی ہے لیکن اس سے قبل یہ قسم کہیں اور دیکھنے میں نہیں آئی۔اب تک کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس پراسرار بیماری سے ہلاک اور متاثر ہونے والوں میں سے اکثریت کا تعلق صوبے تُوکُومان کے ایک ہیلتھ کلینک سے ثابت ہوا ہے۔ماہرین کی اب تمام تر توجہ اسی کلینک پر ہے۔ اس بیماری سے ہلاک ہونے والے تینوں افراد اسی کلینک میں زیر علاج تھے۔ ہلاک اور متاثر ہونے والے افراد کو کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا جو منفی آیا تھا۔محققین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ تاحال یہ طے نہیں کر سکے کہ اس بیماری کی وجوہات کا تعلق ممکنہ طور پر کسی زہر سے بھی ہو سکتا ہے اور کیا تُوکُومان کے متاثرہ خطے میں پائے جانے والے ماحولیاتی عوامل بھی وجہ ہوسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر