’آج ترکیہ کی 90 ہزار مساجد میں پاکستان کیلئے دعا کی جائیگی‘

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آج ترکیہ کی 90 ہزار مساجد میں پاکستان کے لیے دعا کی جائے گی۔ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام کے ساتھ شیئر کی گئی ٹوئٹ میں احسن اقبال نے لکھا کہ ’ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے ترکیہ وزیر داخلہ اور وزیر ماحولیات کی قیادت میں پاکستان سے یکجہتی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد پاکستان بھیجا ہے، طیاروں اور ریل کے ذریعے امدادی سامان آ رہا ہے‘۔وفاقی وزیر کی ٹوئٹ کے مطابق ’ترک وزیر داخلہ نے بتایا کہ آج 90 ہزار مساجد میں جمعہ کی نماز کے بعد پاکستان کے لیے دعا ہو گی‘۔دوسری جانب شیئر کی گئی ویڈیو میں احسن اقبال کو پاکستانی قوم اور حکومت کی جانب سے ترکیہ کی دی گئی امداد پر ترک قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ’میں پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے ترکیہ کی قیادت طیب اردوان اور ترکیہ کی عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتاہوں یہ قدرتی آفت ہے جس نے پاکستان میں ایسی تباہی پھیلائی جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھی اس آفت کا تعلق ماحولیاتی تبدیلی سے ہے۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا ’ ا س دکھ کی گھڑی میں جس طرح ترکیہ کی قیادت اور عوام نے پاکستان کا ساتھ دیا میں اس کا شکر گزار ہوں ہم کبھی اس جذبے کو نہیں بھلاسکتے ‘۔

 



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر