ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامی جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے انتہا پسند حامیوں کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔فلاڈیلفیا میں خطاب کے دوران امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی میک امریکا گریٹ اگین (میگا) مہم کے حامیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ وہ 2 سال قبل ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے والے 7 کروڑ امریکی شہریوں پر تنقید نہیں کر رہے، مگر آج کی ریپبلکن پارٹی میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامیوں کا غلبہ ہے جو کہ اس ملک کے لیے خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عرصے سے ہم خود سے کہہ رہے ہیں کہ امریکا میں جمہوریت کی ضمانت دی گئی ہے، لیکن ایسا نہیں ہے، ہمیں اس کا دفاع کرنا ہوگا، اس کے لیے ہم سب کو کھڑا ہونا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی آئین یا قوانین کا احترام نہیں کرتے، اور سیاسی تشدد کو بھڑکاتے ہیں۔امریکا میں نومبر میں وسط مدتی انتخابات ہو رہے ہیں جو واشنگٹن میں طاقت کے توازن کا فیصلہ کریں گے اور جو بائیڈن کا خطاب اسی حوالے سے تھا۔انہوں نے کہا کہ ‘میگا کے حامی امریکا کو پیچھے لے جارہے ہیں، یعنی اس امریکا کی طرف جہاں انتخاب کا کوئی حق نہیں تھا، پرائیویسی کا کوئی حق نہیں تھا، اسقاط حمل کا حق نہیں تھا، اپنی پسند سے شادی کا حق نہیں تھا’۔

 

 

 



  تازہ ترین   
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر