ہمایوں اور مہوش کیلئے فلم لکھ لکھ کر تھک گیا ہوں: خلیل الرحمان قمر

سلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کے معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ اب وہ مہوش حیات کے لیے فلم نہیں لکھیں گے، لندن نہیں جاؤں گا ان کی مہوش کے لیے آخری فلم تھی۔حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے اداکارہ مہوش حیات کی تعریف کی اور کہا ‘وہ بہت اچھی اداکارہ ہیں، انہوں نے فلم میں بہت اچھی اداکاری کی لیکن میں نے اس کے ساتھ آخری فلم کی ہے’۔ڈرامہ رائٹر نے کہا ‘میرا نہیں خیال کہ میں اب مہوش کے لیے مزید لکھ پاؤں گا، میں ہمایوں سعید کے لیے بھی لکھ لکھ کر تھک گیا ہوں، میں اب مزید ان کی ذمہ داری نہیں لے سکتا’۔انہوں نے کہا ‘اب ان لوگوں پر کوئی اور رائٹر کام کرے، مجھے ان کی عمر سے کوئی مسئلہ نہیں، نا ہی یہ میرے لیے عمر اہمیت رکھتی ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب انہوں نے بہت سارا کام کر لیا ہے، اب دوسروں کو موقع ملنا چاہیے’۔خیال رہے کہ اسی انٹرویو کے دوران انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ وہ معروف اداکارہ ماہرہ خان کو ماضی میں کیے گئے ان کے ایک ٹوئٹ پر بھی معاف کر چکے ہیں۔نعمان اعجاز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خلیل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں نے نعمان اعجاز کا آڈیشن لیا تھا جس میں وہ فیل ہو گیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر