ابرار الحق کو ہلال احمر پاکستان کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق کو پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (انجمن ہلال احمر پاکستان) کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا۔صدر مملکت عارف علوی نے ابرار الحق کی جگہ سردار شاہد احمد لغاری کو 3 سال کے لیے چیئرمین ہلال احمر پاکستان تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت صحت نے سردار شاہد احمد لغاری کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔یاد رہے کہ ابرار الحق کو نومبر 2019 کو ہلال احمر پاکستان کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔بعد ازاں ابرار الحق کی بطور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (انجمن ہلال احمر پاکستان) تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا تھا جس کے پیش نظر عدالت نے 2019 میں چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (PRCS) کے طور پر ان کی تقرری کے احکامات کو کالعدم بھی قرار دیا تھا۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل
لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا، سہیل آفریدی کی ہیلی کاپٹر سے انٹری
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی سے سوال
امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر