آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ثابت نہ ہو سکا، منظور وسان کیخلاف نیب انکوائری بند

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر منظور وسان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری شواہد نہ ملنے کے باعث بند کر دی۔آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں نیب پراسیکیوٹر نے سندھ ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرایا جس میں بتایا کہ منظور وسان کے خلاف الزام ثابت نہیں ہوا اس لیے ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق انکوائری بند کر دی گئی ہے۔نیب نے انکوائری سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ منظور وسان کی آمدن سے متعلق ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا، منظور وسان کے 2005 سے لیکر 2019 تک کے اثاثوں کی انکوائری کی گئی، فائنڈنگز کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انکوائری صرف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق بند کی جا رہی ہے، اس انکوائری کا اثر کسی نئی انکوائری یا پہلے سے جاری انویسٹی گیشن پر نہیں ہوگا۔نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے منظور وسان سے متعلق درخواست نمٹا دی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر