انتظار کس بات کا؟ عمران خان اب نام بتا ہی دیں تو بہتر ہے: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان اب نام بتا ہی دیں تو بہتر ہے، وہ انتظار کس بات کا کر رہے ہیں؟ قوم جاننا چاہتی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام “آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کو ان دھمکیوں کا جواب دینا ہوگا۔اسلام آباد پر چڑھائی جمہوریت کا راستہ تو نہیں لیکن عمران خان اب اسلام آباد بند کراکے بھی دیکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے پر اب عمران خان کو دیوار سے عوام لگائیں گے۔’عمران کو موقع دے رہے ہيں تو واضح کریں پہلے جن لوگوں کو سزا دی تھی وہ غلط تھا’شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عدالتیں مقبولیت کی بنیاد پر فیصلے نہیں کرتیں، جو معیار نواز شریف، طلال اور دانیال کیلئے تھا وہی عمران خان کیلئے بھی ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ سرگودھا جلسے سے خطاب کے دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ وہ چار مہینے سے صبر کررہے ہیں، انہیں اتنا دیوار سے نہ لگایا جائے کہ وہ قوم کے سامنے ان سارے لوگوں کی شکلیں رکھ دیں، جنہوں نے مفادات کیلئے ملک کو مشکل میں ڈالا ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر