عمران خان سے بڑا دھوکے باز اور پاکستان دشمن آج تک پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان سے بڑا جھوٹا، مکار، فریبی، دھوکے باز اور پاکستان دشمن دنیا میں آج تک پیدا نہیں ہوا۔لیگی ارکان پارلیمنٹ سے خطاب میں وزیراعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران کے حکم پر شوکت ترین نے پنجاب اور کے پی کو آئی ایم ایف ڈیل تڑوانے کا خط لکھنے کو کہا، ملک دشمنی اور کیا ہوگی کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کی اور سری لنکا بنانے کی سازش کی گئی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جب وہ اپوزیشن میں تھے تو عمران خان نے ان کے ارکان کو جیل بھجوانے کی سازش کی، وہ تو نہیں روئے، اب اداروں میں بغاوت کی کوشش پر قانون عمران کے خلاف حرکت میں آیا ہے تو عمران خان کا چہرہ اور زبان دیکھیں۔ان کا کہنا تھا عمران خان کا طریقہ یہ ہے کہ نہ محنت کرنی ہے نہ کام کرنا ہے، بس چور ڈاکو کا بھاشن دینا ہے لیکن پھونکوں، جادو منتر اور تعویذ گنڈے سے کام نہیں چلے گا، قوم کی ترقی کے لیے کام کرنا ہو گا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر