امید ہے کالعدم ٹی ایل پی سے تمام معاملات طے پا جائیں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ امید ہے کالعدم ٹی ایل پی سے تمام معاملات طے پا جائیں گے۔اپنے وڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ بات چیت چل پڑی ہے ، شیخ رشید پہلا دور بہتری سے مکمل ہوا ہے ، انہوں نے 11 یرغمالی پولیس افسران و اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے، 192 دھرنوں میں سے ایک دھرنا رہ گیا تھا اس میں بھی بہتری آگئی ہے۔ ٹی ایل پی کے لوگ مسجد رحمتہ اللعالمین میں جاچکے ہیں اور پولیس بھی پیچھے ہٹ گئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کامیابی سے مذاکرات کئے ہیں، اللہ سے امید ہے ٹی ایل پی سے معاملات خوش اسلوبی سے طے جائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں کالعدم ٹی ایل پی اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران کئی انسانی جانوں کے ضیاع کی اطلاعات ملی ہیں، واقعے پر آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر