اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شامی میڈیا کے مطابق فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ حلب کے ایئرپورٹ پر اسرائیل کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا ہے۔شامی میڈیا کے مطابق مقامی وقت کے مطابق 8 بجے کے قریب اسرائیل کی جانب سے حلب کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا جس سے ائیرپورٹ پر جزوی نقصانات ہوئے ہیں تاہم حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔شام میں وسیع معلوماتی ذرائع کی حامل برطانوی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی جانب سے حلب پر حملے کی تصدیق کی گئی ہے۔
شامی شہر حلب کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر اسرائیل کا میزائل حملہ



