وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبا کو بڑا پیکج دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کےطالب علموں کے لیے مراعات کا بڑا پیکج دینےکا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایچ ای سی اور مختلف جامعات کے وائس چانسلرز سمیت وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں پیکج کی تیاری پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طالب علموں کی فیسوں کی معافی جبکہ انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ طلبا کے لیے وظائف کا فیصلہ کیا ہے۔ متاثرہ علاقوں کےطلبا کا تعلیمی مستقبل بچانے کے لیے وزیراعظم نے پیکج کی تیاری کی ہدایات دی ہیں اور اس فیصلے پر عمل درآمد کےطریقہ کار کے لیے وزارت تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مل کرکام شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب تعلیمی اداروں میں سیلاب متاثرین کےلیے عطیات جمع کرنےکی مہم شروع کرنےکا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اس مہم کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں خوراک، خیمے، میڈیکل کیمپس اور عارضی اسکول بھی قائم کیے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر