’حکومت سفاکیت کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے عوام کو زندہ درگور کرنے پر تل گئی ہے‘

لاہور(نیشنل ٹائمز): مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ شہباز زرداری حکومت بے حسی، ظلم اور سفاکیت میں تمام حدیں پار کرتے ہوئے عوام کو زندہ درگور کرنے پر تل گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے سیلاب اور مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک ہی دن میں پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کے بم گرا دیے، بجلی 4.34 روپے فی یونٹ مزید مہنگی، پیٹرول 2 روپے 7 پیسے مہنگا، ڈیزل 2 روپے 99 پیسے مہنگا اور مٹی کے تیل میں 10 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ نااہلی اور بے شرمی کی انتہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نااہل اور نالائق حکومت نے پیٹرول میں 10 روپے لیوی بڑھانے کی بجائے 17.5 روپے بڑھا کر 37.5 روپے فی لیٹر کر دی، بے حس حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی پر عوام کو ریلیف دینے کی بجائے منافع جیب میں ڈال لیا۔عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت سیلاب کا بھی حیا نہیں کر رہی، عوام سے 37.5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی لی جارہی ہے، شریف زرداری حکومت کو سیلاب زردگان کی فکر ہوتی تو پیٹرول اور بجلی کی قیمت نہ بڑھاتے۔مشیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی نالائقیوں، نا اہلیوں اور بے حسی کی سزا عوام کو بھگتنی پڑ رہی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو بجلی اور پیٹرول پر سبسڈی دے کر مہنگائی کا بوجھ کم کر رہی تھی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر