عدلیہ کا ذمے دارانہ اور دانش مندانہ رویہ قابل تعریف ہے، شیخ رشید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ کا ذمے دارانہ اور دانش مندانہ رویہ قابل تعریف ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ستمبر اور اکتوبر ستم گر مہینے ہیں،یہ سیاسی بھونچال لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ن اور ش ہی آمنے سامنے نہیں، پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی۔سابق وزیر داخلہ نے پیش گوئی کرتے ہوئے مزید کہا کہ تعیناتیاں،تنزلیاں،تبدیلیاں اور اہم عدالتی فیصلے بھی انہی 2 مہینوں (ستمبر، اکتوبر) میں ہوں گے۔سیلاب کے بعد غذائی اور وبائی بحران آئے گا جب کہ نوازشریف کے راستے کی رُکاوٹ شہباز شریف خود بنیں گے۔ٹوئٹر بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دنیا میں تیل کی قیمت گررہی ہے۔ حکومت ڈیزل10روپے اور بجلی4.5روپے مہنگی کررہی ہے۔عوام کو بے زبان،بے آوازسمجھنے والےپچھتائیں گے۔غذائی قلت گوداموں اور دکانوں کو لوٹ کھائے گی۔ عدلیہ کا ذمے دارانہ اور دانش مندانہ رویہ قابل تعریف ہے۔یہ سیلاب کے بہانے بھارت سے تجارت اوراسرائیل سے دوستی کریں گے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر