وزیر خارجہ دبئی میں دو مصروف ترین دن گزارنے کے بعد ابوظہبی روانہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دبئی میں دو مصروف ترین دن گزارنے کے بعد ، ابوظہبی روانہ ہوگئے۔ابو ظہبی میں وزیر خارجہ کی ملاقات ان کے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سمیت دیگر اہم قیادت سے ہو گی۔ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، مختلف باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ ،بالخصوص دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا جائے گا۔وزیر خارجہ، اپنے اماراتی ہم منصب کے ساتھ مجموعی علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے حامل، بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ ء خیال کریں گے۔وزیر خارجہ ابوظہبی میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے بھی گفتگو کریں گے۔توقع ہے کہ وزیرخارجہ کا دورہ ء متحدہ عرب امارات، دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ میں انتہائی معاون ثابت ہو گا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر