پاکستانی فلم ہیرو بلال اشرف ٹی وی ڈرامے میں ڈیبیو کیلئے تیار

کراچی(نیشنل ٹائمز): مشہور پاکستانی فلموں رنگریزا، جانان، یلغار اور ٹیلی فلم ایک ہے نگار جیسی بہترین فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بلال اشرف جلد ہی ڈرامے میں ڈیبیو کرنے والے ہیں۔بڑے پردے پر آئے دن مرکزی کردار نبھاتے نظر آنے والے بلال اشرف پاکستان کے ان صلاحیتوں سے بھرپور اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے فلموں سے ہی اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا تھا تاہم اب وہ پہلی مرتبہ ڈرامہ کرنے جارہے ہیں۔بلال اشرف خوبرو اداکارہ مایا علی کے ہمراہ جلد ہی ڈرامے ’یوں ہی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ معروف ڈرامہ ڈائریکٹر احتشام الدین کی ہدایتکاری میں بننے والے اس ڈرامے کی کہانی کیا ہے یہ اب تک واضح نہیں ہوا ہے تاہم کہا جارہا ہے کہ ڈرامے کی کہانی رومانوی ہوگی کیونکہ مایا علی اور بلال اشرف کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر