سرسوں کا تیل غذا کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کا ذریعہ بھی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سرسوں کے تیل کا استعمال عموماً کھانوں میں کیا جاتا ہے خاص طور سے اچار ڈالنے میں لیکن اس کے دیگر بے شمار فوائد بھی ہیں۔سرسوں کے تیل کی خوشبو اور ذائقہ نہایت فرحت بخش ہوتا ہے، اس میں متعدد وٹامنز اور غذائی عناصر موجود ہوتے ہیں جس میں وٹامن اچ ، وٹامن اے ، کیلشیم ، پروٹین، اور اومیگا 3 شامل ہیں۔اس کے استعمال سے نہ صرف آپ کی صحت اچھی رہتی ہے بلکہ یہ آپ کی جلد اور بالوں کی خوبصورتی کو بھی بڑھاتا ہے۔آپ اس کے بالوں میں استعمال سے درج ذیل فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔قدرتیکنڈشنرسرسوں کا تیل خشک اور خراب بالوں کی نمی میں اضافہ کرتا ہے۔ اس میں ایلفا فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے جو بالوں میں نمی برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔بالوں کا جھڑنااگر آپ کے بال بہت زیادہ جھڑتے ہیں تو سر پر سرسوں کا تیل لگاکر 20 منٹ تک اس کی مالش کریں، مالش سے خون کی گردش تیز ہوگی جس سے آپ کے بالوں کو جھڑنے سے روکے کر انہیں موٹا اور سیاہ بننے میں مدد ملے گی۔الوں کے جھڑنے کو کم کرنے کے لیے ایک چوتھائی کپ ناریل کا تیل، سرسوں کا تیل ، زیتون کا تیل اور بادام کا تیل آپس میں مکس کرلیں پھر اسے سرپر لگائیں، بالوں کو پلاسٹک کے تھیلے سے ڈھانپ لیں اور کم از کم 4 گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد بالوں کو اچھی طرح سے پانی سے دھولیں۔اینٹی فنگلسرسوں کے تیل میں موجود ایریوسک ایسڈ (erucic acid) سر کی جلد کے انفیکشن کا علاج کرتا ہے اور اس میں فنگس کو کم کرکے بالوں کی افزائش میں اضافہ کرتا ہے۔بالوں کی خشکی
سرسوں کا تیل اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتا ہے اس کا مسلسل استعمال سر کی جلد کو صاف اور خشکی سے محفوظ رکھتا ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر