وزیرِ اعظم کی ٹوٹی سڑکوں کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایف ڈبلیو او کو ٹوٹی سڑکیں ہنگامی بنیادوں پر بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیرِ اعظم خیبرپختون خوا میں سیلاب سے متاثر اضلاع کے دورے پر کالام پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے متاثرینِ سیلاب سے ملاقات بھی کی ہے۔اس موقع پر انہوں نے کالام میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کی ہدایات بھی کیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے متاثرینِ سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی بحالی کے کام کی خود نگرانی کروں گا۔سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر مہیا کرنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ سب مل کر متاثرین کی امداد کے لیے کام کر رہے ہیں۔میاں شہباز شریف نے کہا کہ ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے بحالی کے کام میں مصروف ہیں، وفاقی حکومت نے این ڈی ایم اے کے لیے 28 ارب روپے مہیا کیے ہیں، سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو 25 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔وزیرِ اعظم نے بتایا کہ سندھ کے لیے 15 ارب اور بلوچستان کے لیے 10 ارب روپے گرانٹ کا اعلان کیا ہے جبکہ خیبر پختون خوا کے لیے بھی 10 ارب روپے گرانٹ کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سے دن رات جہاز امدادی سامان لے کر آ رہے ہیں، یہ امداد شفاف طریقے سے متاثرینِ سیلاب تک پہنچائی جائے گی، جمع ہونے والی امداد کے ہم امین ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر