عدلیہ کا عمران خان کے ساتھ نرم رویہ رکھنا عجیب ہے، وزیر قانون

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عجیب لگا کہ عدالت نے عمران خان کے ساتھ نرم رویہ رکھا۔وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان کو توہین عدالت کیس میں ایک اور موقع ملنے پر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کرنے والا شرم محسوس نہ کرے تو عدالتوں نے ہمیشہ توہین کرنے والوں کو سزا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے یوسف رضا گیلانی، نہال ہاشمی، دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو سزا ہوئی، عمران خان کا فیصلہ کرتے وقت اسے اسی آنکھ سے دیکھا جائے جس سے باقی سیاستدانوں کو دیکھا گیا، امید ہے قانون اپنا راستہ لے گا اور انصاف کا معیار ایک جیسا ہوگا۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے فیصلے مساویانہ ہونے چاہئیں، سب کے لیے ایک جیسا انصاف اور معیار ہونا چاہیے، عجیب لگا کہ عدالت نے عمران خان کے ساتھ نرم رویہ رکھا، خواتین ججز کے بارے ایسی زبان استعمال کرنا افسوسناک ہے، جج پاکستان کی بیٹی ہیں۔وزیر قانون نے مزید کہا کہ جو شخص وزیراعظم رہا ہو، اسکی گفتگو میں شیرینی ہونی چاہیے، عمران خان اینگری اولڈ مین ہیں، ان کی فوج، عدلیہ، پارلیمان اور الیکشن کمیشن کے بارے میں گفتگو تکلیف دہ ہے، پہلے بھی سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے عمران خان سے حلف نامہ لیکر ان کو وارننگ دے کر چھوڑا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر