عمران خان کیخلاف عدالتی فیصلہ آیا تو پھر فیصلہ عوام کریں گے: فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کے خلاف عدالتی فیصلہ آیا تو پھر فیصلہ عوام کریں گے۔ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی تو عمران خان نے عوام کو روکا ہوا ہے، اگر عدالت میں عمران خان کے خلاف فیصلہ آیا تو پھر فیصلہ عوام کریں گے۔دوسری جانب سابق جج سندھ ہائیکورٹ جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آدمی مشہور ہے یا نہیں عدالتوں پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑتا ہے، عدالتی قانونی کارروائی کو دیکھتی ہیں۔یاد رہے کہ خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق توہین عدالت کے کیس میں عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو جمع کرائے گئے جواب میں معذرت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے الفاظ واپس لینے کے لیے تیار ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر