عمران خان مقبولیت کے جس عروج پر ہیں ان کیخلاف فیصلہ دینا آسان نہیں: سہیل وڑائچ

کراچی(نیشنل ٹائمز): سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ عمران خان مقبولیت کے جس عروج پر ہیں ان کیخلاف فیصلہ دینا آسا ن نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق جج سندھ ہائیکورٹ جسٹس (ر) شائق عثمانی نے کہا کہ آدمی مشہور ہے یا نہیں عدالتوں پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑتا، عدالتوں میں معاملات قانونی طریقے سے دیکھے جاتے ہیں، عمران خان نے توہین عدالت کیس میں اپنی غلطی تسلیم نہیں کی، عمران خان یہ کہہ سکتے تھے کہ مجھ سے غلطی ہوگئی میں اپنا بیان واپس لیتا ہوں، عمران خان نے غیرمشروط نہیں بلکہ ایک قسم کی مشروط معافی مانگی ہے، توہین عدالت کیسوں میں ہمیشہ غیرمشروط معافی کو ترجیح دی جاتی ہے۔شائق عثمانی کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں ان کے خیال میں زیبا چوہدری جوڈیشل مجسٹریٹ نہیں ایگزیکٹو مجسٹریٹ ہیں، عمران خان وزیراعظم رہے ہیں ان کو اتنی سمجھ نہیں کہ ایسا کیس کوئی مجسٹریٹ نہیں سنتا ہے، عدالتیں عموماً غیرمشروط معافی کو وزن دیتی ہیں، ہائیکورٹ نے عمران خان کی معافی تسلیم نہیں کی تو ان کا ٹرائل ہوگا، اگر ہائیکورٹ سمجھتی ہے کہ عمران خان کا بیان توہین عدالت ہے تو یقیناً انہیں سزا ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی وضاحت ایسی ہے جسے کوئی عدالت قبول نہیں کر سکتی، اگر عمران خان اپنی مقبولیت کے زعم میں ہیں تو پھر ملک بند کر کے بیٹھ جاناچاہیے۔سابق جج لاہور ہائیکورٹ شاہ خاور نے کہا کہ عمران خا ن کو توہین عدالت معاملے میں ڈٹے رہنے کا غلط مشورہ دیا جا رہا ہے، توہین عدالت سے متعلق عدالتی نظائر دیکھیں تو عمران خان کو اپنے بیان کا دفاع نہیں کرنا چاہیے، عدالتوں کے سامنے معذرت کرنے سے کسی کی عزت و تکریم میں کمی نہیں آتی، عمران خان بہت مقبول ہیں لیکن عدالتیں مقبولیت کی وجہ سے کسی کو رعایت نہیں دیتیں۔شاہ خاور نے مزید کہا کہ عمران خان نے شوکاز نوٹس کا عبوری جواب دیا ہے، سابق وزیراعظم نے اپنے جواب میں کہیں معافی کا ذکر نہیں کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کے جواب سے مطمئن نہیں ہوئی تو ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، ایک دفعہ فرد جرم عائد ہوجائے تو عدالت ٹرائل شروع کرنے کا کہہ سکتی ہے، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو عدالت برخاست ہونے تک کی سزا دی گئی تھی لیکن وہ پانچ سال کے لیے نااہل ہوگئے تھے، ممکن ہے عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ اور ایگزیکٹو مجسٹریٹ میں فرق نہ کر سکے ہوں۔ان کا کہنا تھا ایگزیکٹو مجسٹریٹ بھی عدالتی اختیارات استعمال کر رہا ہوتا ہے ان کا احترام بھی اتنا ہی لازم ہے، خاتون جج مجسٹریٹ نہیں بلکہ اس سے اوپر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہیں۔سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کئی بار مقبول لیڈرز کے خلاف عدالتی فیصلے آئے ہیں، عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس اس لیے دیا گیا کیونکہ عدالت بھی سمجھتی ہے کہ یہاں توہین ہوئی ہے، عمران خان نے خاتون جج کو دھمکا کر بڑی سنگین غلطی کی ہے، عمران خان عجیب بات کر رہے ہیں کہ الفاظ واپس لے سکتا ہوں لیکن معذرت نہیں کرسکتا، اگر عمران خان کے الفا ظ واپس لینے کے قابل ہیں تو ان پر معذرت کیوں نہ کی جائے۔مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ عمران خان کا عدالت کے ساتھ ضد کرنا مناسب بات نہیں ہوگی، عمران خان عدالت کو اپنے خلاف کارروائی کرنے کیلئے مجبور نہ کریں، عمران خان خاتون جج کو دھمکانے پر کھلے دل کے ساتھ معذرت کریں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اتنے مقبول نہیں کہ ہر چیز بہا کر لے جائیں، عمران خان نے گزشتہ انتخابا ت 32 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے، عمران خان ضد کر کے اپنا ہی نقصان کریں گے، عمران خان ہر روز اپنے لئے تنگی پیدا کرتے جا رہے ہیں، عمران خان کے اردگرد انہیں اکسانے والے لوگ ہیں، عمران خان کو ایک بڑے لیڈر کے طور پر سامنے آنا چاہیے، عدالت کے ساتھ متھا لگانا پورے نظام سے ٹکرانے کے مترادف ہے، میں نہیں سمجھتا کہ عمران خان کیلئے کہیں کوئی نرم گوشہ پیدا ہوا ہے۔سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان مقبولیت کے جس عروج پر ہیں ان کیخلاف فیصلہ دینا آسا ن نہیں ہے، عدالتیں عوام کی رائے کا احترام کرتی ہیں، عدالتوں کا فیصلہ بھی عوام کا فیصلہ ہوتا ہے، عمران خان کو توہین عدالت پر غیر مشروط معافی مانگ لینی چاہیے، عمران خان نے اپنے جواب میں معافی مانگنے کی گنجائش رکھی ہے، عمران خان خود عدالت جائیں گے تو شاید معذرت کرلیں گے۔سہیل وڑائچ نے کہا کہ عدالت کے سامنے اکڑنے سے بہتر ہے جھکا جائے، آدمی جتنا بڑا ہو وہ اتنا ہی عدالت کے سامنے جھکتا ہے، عمران خان اتنے مقبول نہیں کہ دو تہائی اکثریت لے سکیں، عمران خان کو بہت سے امتحانات سے گزرنا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر