صرف مقبولیت کی بنا پرعدالتیں کسی کو رعایت نہیں دے سکتیں۔ شاہ خاور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جسٹس ریٹائرڈ شاہ خاور نے کہا ہے کہ صرف مقبولیت کی بنا پرعدالتیں کسی کو رعایت نہیں دے سکتیں۔ماہر قانون جسٹس ریٹائرڈ شاہ خاور نے پروگرام ’’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ٹھیک مشورہ نہیں دیا جارہا، ٹھیک مشورہ یہی ہے کہ وہ اپنے بیان کا دفا ع نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ قانون سے ناواقفیت کوئی دفاع نہیں ہوتا، اگر عمران خان اپنی انا کی خاطر اتنا بڑا نقصان کرتے ہیں تو یہ افسوس ناک ہوگا۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرِ قانون جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی نے کہا کہ اگر عمران خان اس زعم میں ہیں کہ وہ اتنے مقبول ہیں کہ کوئی کچھ کر ہی نہیں سکتا بلکہ جج کو معافی مانگنی چاہیے تو پھر ہمیں چاہیے کہ اپنا ملک بند کر کے بیٹھ جائیں۔عمران خان نے توہین عدالت کی سماعت کرنیوالے بینچ پر بھی اعتراض اٹھا دیاانہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے عدالت میں جو جواب دیا ہے عام طور پر عدالتیں ایسے جوابات قبول نہیں کرتیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر