تمام پارٹیوں کے کارکن اختلافات بھلا کر سیلاب زدگان کی بحالی میں حصہ ڈالیں،چوہدری شجاعت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جو لوگ ملکی مفادات کے خلاف بات کرتے ہیں یا لکھتے ہیں اُنہیں سخت سزا دینی چاہیے،ایسے لوگوں کو قوم بھی معاف نہیں کرے گی۔ ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قومی مفاد کے خلاف ثبوت ملے تو بڑے سے بڑا آدمی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہونا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے ملکوں کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہیے،سیلاب زدگان کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنے والے اوور سیز پاکستانیو ں کے بھی شکر گزار ہیں ۔ چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ تمام پارٹیوں کے کارکن اختلافات بھلا کر سیلاب زدگان کی بحالی میں حصہ ڈالیں،سیاسی لیڈر ان ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں خواہ ان کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر