چوہدری شجاعت حسین کا ملکی مفاد کےخلاف بات کرنے والوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے ملکی مفاد کے خلاف بات کرنے والوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔لاہور سے جاری بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملکی مفادات کے خلاف بات کرنے والوں کو سخت سزا دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو قوم بھی معاف نہیں کرے گی، قومی مفاد کے خلاف ثبوت پر بڑے سے بڑا آدمی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہونا چاہیے۔ق لیگی سربراہ نے مزید کہا کہ سیلاب اس وقت قومی ایشو ہے، جس سے عام آدمی بری طرح متاثر ہے، مدد کرنے والے ممالک کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہیے۔اُن کا کہنا تھا کہ محب وطن اوورسیز پاکستانیوں کا بھی شکریہ جنہوں نے امداد میں حصہ لیا، تمام پارٹیوں کے کارکن اختلافات بھلا کر سیلاب زدگان کی مدد میں حصہ ڈالیں۔چوہدری شجاعت حسین نے یہ بھی کہا کہ سیاسی لیڈر امداد کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں چاہے وہ کسی بھی پارٹی کے ہوں۔

 



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر