حنا الطاف کی سیلاب متاثرہ خواتین کیلئے سینیٹری پیڈز عطیہ کرنیکی اپیل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اداکارہ حنا الطاف نے عوام سے سیلاب سے متاثرہ خواتین کے لیے سینیٹری پیڈز اور بچوں کے لیے ڈائپرز عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ تیار غذا سیلاب متاثرین کو بھیجیں کیونکہ ان کے پاس پکانے کے لیے چولہے موجود نہیں ہیں۔حنا الطاف نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ آپ سب بڑھ چڑھ کر فلاحی تنظیموں کو عطیات جمع کروائیں، یہ بالکل نہ سوچیں کہ ان کے پاس جمع کروانے کے لیے کچھ بھی نہیں، ان کی جانب سے دیا گیا محض 100 روپیہ بھی اس وقت بہت بڑا ہے۔انہوں نے کہا خاص طور پر خواتین کے لیے ضروری اشیاء جیسے سینیٹری پیڈز لازمی عطیہ کریں ، ساتھ ہی بچوں کے لیے ڈائپرز بھی دیں تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔حنا نے مزید کہا اگر کسی کے گھر میں پانی کی کوئی خالی بوتل بھی اضافی ہے تو وہ بھی عطیہ کریں، کیوں کہ اس سے بھی بہت بڑا فرق پڑے گا۔

 

 

 



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر