سیاہ فام اور ایشیائی افراد کو کینسر کی تشخیص کیلیے زیادہ انتظار کرنا پڑتا ہے، تحقیق

ایکسیٹر(نیشنل ٹائمز): ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ سیاہ فام اور ایشیائی افراد کو کینسر کی تشخیص کے لیے سفید فام افراد کے مقابلے میں زیادہ عرصے تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔کینسر ریسرچ یوکے کے تعاون سے یونیورسٹی آف ایکسیٹر میں کی جانے والی نئی تحقیق میں سات مختلف کینسرکی اقسام کی تشخیص کے لیے درکار انتظار کے اوقات کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق میں10 سال کے اندر ایک لاکھ 26 ہزار کیسز کا تجزیہ کیا گیا اور معلوم ہوا کہ اپنے معالج سے پہلی بار معائنہ کرانے کے بعد سفید فام لوگوں میں بیماری کی تشخیص کا اوسطاً دورانیہ 55 دن تھا۔ سیاہ فام لوگوں میں یہ دورانیہ 11 فی صد طویل یعنی 61 دن جبکہ ایشیائی لوگوں کے لیے یہ دورانیہ 9 فی صد زیادہ یعنی 60 دن تھا۔مجموعی طور پر تحقیق میں معلوم ہوا کہ اقلیتی گروہوں نے بریسٹ، پروسٹیٹ اور کولوریکٹل (colorectal cancer) کے کینسر سمیت دیگر اقسام کی تشخیص کے لیے زیادہ عرصہ انتظار کیا۔سب سے زیادہ تشویش ناک بات غذائی نالی یا معدے کے کینسر کی تشخیص میں برتا جانے والا امتیازی سلوک تھا، یعنی سفید فام مریضوں میں تشخیص کا دورانیہ 53 دن تھا جبکہ ایشیائی لوگوں کو اوسطاً 100 دن (چھ ہفتے سے زیادہ) انتظار کرنا پڑا تھا۔تاہم مطالعے میں مختلف قوموں میں تشخیص کے دورانیے میں فرق کی وجوہات کے متعلق نہیں بتایا گیا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر