پاک فضائیہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترجمان پاک فضائیہ کےمطابق خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کے ریسکیو آپریشنز جاری ہیں۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق بلوچستان، سندھ اورجنوبی پنجاب کے ساتھ خیبرپختونخوا میں بھی سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔ترجمان نے بتایاکہ ریسکیو آپریشن میں خیبرپختونخوا کے گاؤں خیشکی اور نوشہرہ کلاں سے 800 افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا ہے جب کہ رسالپور کے فیلڈ کیمپوں میں1400 افراد کو رکھا گیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ کیمپ میں مفت طبی علاج،کھانا اور رہائش فراہم کی جارہی ہے۔ترجمان کے مطابق وادی نلترمیں پاک فضائیہ کی جانب سے مفت راشن اور طبی امدادی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔دوسری جانب ائیر مارشل حامد راشد رندھاوا اور ائیر وائس مارشل معید خان نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر