وفاقی کابینہ کا آج کا اجلاس کیوں ملتوی ہوا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، جس کی ذرائع کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ سیلاب کے باعث جاری امدادی سرگرمیوں کی وجہ سے کابینہ کا یہ اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف آج بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کابینہ کا یہ اجلاس بلایا تھا جس میں سیلاب متاثرین کی امدادی کا رروائیوں پر بریفنگ دی جانی تھی۔واضح رہے کہ سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں سے مزید 75 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جس کے بعد سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1136 تک پہنچ گئی ہے۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار نفوس پر مشتمل آبادی متاثر ہو چکی ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ اموات سندھ میں 53 رپورٹ ہوئیں، اسی دوران خیبر پختون خوا میں 16، گلگت بلتستان میں 5، بلوچستان میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے 1136 افراد میں 386 بچے، 501 مرد اور 227 خواتین شامل ہیں۔بارشوں اور سیلاب سےاب تک سب سے زیادہ اموات سندھ میں 402 ہوئی ہیں جبکہ 14 جون سے اب تک بلوچستان میں 244، خیبر پختون خوا میں 258، پنجاب میں 168 اموات ہوئیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر