عراق میں ہنگامہ آرائی، مقتدیٰ الصدر کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عراق میں جاری ہنگامہ آرائی کے باعث مقتدیٰ الصدر نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں حکومت کے قیام سے متعلق کئی مہینوں سے سیاسی بحران جاری ہے، نئے وزیرِ اعظم کی تقرری پر تعطل کے بعد الصدر کے اراکین پارلیمنٹ مستعفی ہو گئے تھے۔اس حوالے سے مقتدیٰ الصدر کا کہنا ہے کہ ’میں نے فیصلہ کیا تھا کہ سیاستی معاملات میں مداخلت نہیں کروں گا، اب میں اپنی مکمل ریٹائرمنٹ اور تمام الصدر اداروں کو بند کرنے کا اعلان کرتا ہوں‘۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتدیٰ الصدر کے سیکڑوں کارکن اب بھی پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔الصدر کے کارکن جولائی اور اگست میں 2 مرتبہ پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس چکے ہیں، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین میں ہونے والی جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ مقتدیٰ الصدر اور ان کے سیاسی اتحاد نے گزشتہ سال کے انتخابات میں اکثریت حاصل کی تھی۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر