چین کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 10 کروڑ یوآن امداد کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پڑوسی ملک چین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 10 کروڑ یوآن (آر ایم بی) کی امداد کا اعلان کر دیا۔چین کی جانب سے 25 ہزار خیموں اور دیگر امدادی اشیاء کا عطیہ کیا گیا ہے۔چین کی فضائیہ کی پروازیں 300 خیموں کی پہلی کھیپ لے کر آج اور کل کراچی پہنچیں گی۔اس حوالے سے چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیرِ اعظم لی کی چیانگ نے پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔اپنے پیغام میں چینی قیادت نے سیلاب سے نقصانات پر پاکستان کی قیادت اور عوام سے اظہارِ افسوس اور یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔چین کے صدر اور وزیرِ اعظم کا پیغام پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے پاکستانی قیادت کو پہنچایا۔انہوں نے چین کی قیادت کے پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد کے فیصلے سے بھی حکومتِ پاکستان کو آگاہ کیا۔جواب میں وزیرِ اعظم شہبازشریف کی جانب سے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیرِ اعظم لی کی چیانگ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔ایک تہائی پاکستان زیر آب، لاکھوں افراد بقا کی جنگ میں مصروف، دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بلند، وزیراعظم کا چارسدہ، نوشہرہ کا دورہوزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح چینی قیادت اور عوام نے پاکستان سے دوستی اور فراخ دلی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ اور وزیرِ اعظم لی کی چیانگ کا دل سے شکر گزار ہوں۔چین کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی فراہمی سے متعلق اقتصادی امور ڈویژن کو چین کے سفیر کی کراچی سے واپسی پر باضابطہ آگاہ کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر