ملکہ برطانیہ کا پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہرے افسوس کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدرِ پاکستان عارف علوی کو بھیجے گئے پیغام میں ملکہ الزبتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے ایک ہزار سے زیادہ قیمتی جانوں کے نقصان پر شدید غم زدہ ہوں۔سیلاب سے 1000 سے زائد ہلاکتیں، معیشت کو 10 ارب ڈالر کا نقصان، بلوچستان میں تاحال بجلی بندملکہ الزبتھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان بھر میں سیلاب سے ہونے والے المناک جانی نقصان اور تباہی سے بہت دکھ ہوا ہے، میری ساری ہمدردیاں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں اور مشکل حالات میں بحالی کی کوششوں میں مدد کرنے والوں کیلئے نیک خواہشات ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے تباہ کن اثرات سے نکلنے کی کوششوں میں سلطنت برطانیہ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر