شوکت ترین نے محسن لغاری اور تیمور جھگڑا سے بات کی تو اس میں کیا غلط ہے؟ اسد عمر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے شوکت ترین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے خزانہ سے ٹیلی فونک بات چیت منظر عام آنے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اگر شوکت ترین نے محسن لغاری اور تیمور جھگڑا سے بات کی ہے تو کون سی غلط بات ہے، شوکت ترین نے پنجاب اور کے پی کے وزیرخزانہ کو کہا کہ وفاق کو کہو کہ ہمارے پاس سیلاب آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شوکت ترین نے دونوں وزرائے خزانہ کو کہا کہ وفاق کو کہیں کہ ہمارے پاس سرپلس نہیں، شوکت ترین کی آڈیو میں کٹ پیسٹ کی گئی ہے، یہ کام پہلے بھی یہ کرتے رہے ہیں۔پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف ڈیل ناکام بنانے کی سازش کا بھانڈا پھوٹ گیاپی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ تیمور جھگڑا نے وفاقی حکومت کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ کچھ اقدامات ہیں جو وفاق کو کرنے پڑیں گے، خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ کو دو مہینے ملاقات کا وقت نہیں دیا گیا، اب جب خط لکھا تو کیسے ملاقات کا وقت نکل آیا۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ آپ پہلے بھی سیاست کررہے تھے، پچھلے دو دن سے بھی سیاست کررہے ہیں، حقیقت ابھی تک صرف ایک خط ہے باقی سب صرف رولا ہے جو بھی بات چیت ہوئی اس کا آخری نتیجہ خط ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر