کووڈ اور دیگر جراثیم کو مہینوں روکنے والی کوٹنگ

مشی گن(نیشنل ٹائمز): انسان اور جراثیم کی لڑائی صدیوں سے جاری ہے اب مشی گن یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک ایسی کوٹنگ یا پرت بنائی ہے جسے فوری طور پر کسی بھی سطح پر لگاکر اس پر پڑنے والے جراثیم اور وائرس کو منٹوں میں تلف کیا جاسکتا ہے۔ابتدائی تجربات کے تحت یہ کوٹنگ ٹیکنالوجی 99.9 فیصد بیماریوں کے گڑھ کا خاتمہ کرتی ہے جن میں سارز کووٹو، ای کولائی اور قدرے خطرناک ایم آر ایس اے وائرس شامل ہیں۔ایک مرتبہ کسی سطح پر لگانے کے بعد دھونے اور کپڑے سے صاف کرنے کے باوجود مہینوں تک اس کی تاثیر برقرار رہتی ہے خواہ وہ کی بورڈ ہوں، ڈسپلے اسکرین ہوں، سیڑھیوں کی ریلنگ ہوں یا پھر باورچی خانے کے کاؤنٹر کی سطح ہی کیوں نہ ہو۔سب سے بڑھ کر ہسپتال اور ایئرپورٹ پر اسے کامیابی سے استعمال کیا جاسکتا ہے جسے جامعہ مشی گن کے انیش توتیجا اور ان کے ساتھیوں نے بنایا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ کسی بھی سطح پرجراثیم کش اسپرے کیا جائے تو تھوڑی دیر بعد مختلف لوگوں کے ہاتھ لگنے سے دوبارہ وہاں جراثیم اور وائرس گھر کرلیتے ہیں۔ کچھ دھاتیں مثلا تانبا وغیرہ بھی فطری طور پر جراثیم کش ہیں لیکن اس میں گھنٹوں لگتے ہیں۔ اس کے مقابلے نئی کوٹنگ ٹیکنالوجی منٹوں میں سارے جراثیم مارڈالتی ہے۔اس کوٹنگ میں چائے کے پیڑ کا تیل اور دارچینی کا تیل شامل کیا گیا ہے جس میں چپکنے والا محلول ملایا گیا ہے۔ اس کے بعد یہ کوٹنگ بہت آسانی سے اسپرے کی جاسکتی ہے اور دو منٹ میں جراثیم مارنا شروع کردیتی ہے۔ یہ تمام اجزا مکمل طور پر ماحول دوست ہیں جنہیں بار بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔مختلف تجربات اور آزمائش سے کئی طرح سے کوٹنگ اسپرے کی افادیت سامنے آئی اور توقع ہے کہ اگلے سال یہ ایک اسپرے کی صورت میں دنیا بھر میں دستیاب ہوگی۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر